نہال ہاشمی نے کونسااہم عہدہ حاصل کرنے کیلئے عدلیہ کو دھمکیاں دیں؟سنسنی خیز انکشافات

2  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف وزیراعظم رہے تو نہال ہاشمی دو سال میں گورنر سندھ ہونگے، ججز کوحکومت کو سسلین مافیا سے تشبیہہ دینا ٹھیک نہیں،نواز شریف پہلے گردن پھر پائوں پکڑتے ہیں، نثار سے لاکھ اختلاف سہی مگر وہ بیان پر قائم رہتے ہیں، سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔

تفصیلات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کی زبان سے نواز شریف بولے ہیںیہ وزیراعظم کے الفاظ تھے جو نہال ہاشمی نے ادا کئے۔ نواز شریف دو سال اور وزیراعظم رہے تو نہال ہاشمی گورنر سندھ ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پلاننگ کی جا رہی ہے ، نواز شریف پہلے گردن اور پھر پائوں پکڑتے ہیں۔ ججز کو ریمارکس میں حکومت کو سسلین مافیا سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے تھی۔ اگر عدلیہ پہ کوئی برا وقت آیا تو وکلا ہی اس کا دفاع کرینگے۔ اعتزاز احسن نے اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی فون کال بارے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ اپنی مرضی سے فون کال نہیں کر سکتے، خبر کی تحقیقات عدلیہ کو کروانی چاہئے تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے لاکھ اختلاف سہی لیکن وہ جو بات کہتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں ۔ نثار کے پاس بہت سی تحقیقاتی رپورٹس موجود ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی مکمل ہونے پر جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جانی چاہئےجبکہ جے آئی ٹی کارروائی بھی اوپن کیمرہ ہونی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…