دوران تراویح لوڈ شیڈنگ سے کیا خطرہ بڑ ھ گیا ہے ؟کیا کام ہو سکتا ہے ؟ مسلمان ہو شیار رہیں

29  مئی‬‮  2017

حیدرآباد(آئی این پی )وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال  نے کہاہے کہ دہشت گرد ہمیشہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور تراویح کے وقت لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خطرات ہورہے ہیں۔  وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حیدرآباد کی مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سیہون دھماکے سمیت ماضی میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام واقعات تقریباً رات کے اندھیرے میں کئے گئے اور اب بھی دہشت گردی رات کے اندھیرے اور لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں جب کہ سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے دوبارہ مجھے اس منصب پر لائے جانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے کوئی مسئلہ نہیں، معاملہ اس وقت عدالت میں زیرسماعت ہے بہر حال ادارے کسی ایک شخصیت سے نہیں چلتے،  شہر قائد کے حالات بہتر بنانے میں پاک فوج، رینجرز اور حساس اداروں کا اہم کردار رہا ہے تاہم پولیس کی معاونت بھی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…