تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ان کے اپنے ہی حلقہ انتخاب میں سرپرائز دیدیا

24  مئی‬‮  2017

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ انتخاب سے اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،  پی پی159سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم رانا الیاس، مہر برکت عرف فوجی، رانا عبدالرزاق، رانا سلیم نے خاندان سمیت یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ اور احسان ڈوگر کی قیادت میں میاں محمود الر شید سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو کر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، فارمی حکومت کی لائف ختم اور ملک میں حقیقی انقلاب پوری شدت کے ساتھ آنے کا وقت آ گیا ہے، جلد کرپشن، کمیشن دھاندلی کا نظام جڑ سے اکھاڑ دیں گے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کہ خلاف ہے جس میں نوجوان ہی نہیں، بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شانہ بشانہ ہیں، پٹوا ر یوں اور سرکاری ملازمین کے جلسے کرنے والے خود کو دھوکا دے رہے ہیں جلد اپنی حیثیت اور درست مقام تک پہنچ جائیں گے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید اور لاہور اربن کے صدر ولید اقبال نے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام پولنگ ٹریننگ سیشن کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اور ملکی ترقی شفاف انتخابات سے مشروط ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری گی اور کسی چور چکے کو ووٹ چرانے کا موقع نہیں ملے گا۔ حمود الر شید نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اور ملکی ترقی شفاف انتخابات سے مشروط ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری گی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…