ملالہ یوسف زئی کو سر پر نہیں بلکہ کہاں گولی لگی؟رکن قومی اسمبلی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں

22  مئی‬‮  2017

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون رکن قومی اسمبلی مسرت عالم زیب جنہوں نے گزشتہ روزبھی ملالہ یوسف زئی کے بارے میں کئی انکشافات کئے تھے اوراب مسرت عالم زیب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے بارے میں مزید تفصیلات منظرعام پرلے آئی ہیں ،مسرت عالم زیب نے اب انکشاف کیاہے کہ ملالہ یوسف زئی کوسرپرکوئی گولی نہیں لگی تھی بلکہ گولی اس کے رخسارکی ہڈی کوچھوکرگزرگئی تھی

لیکن ہرجگہ یہ بتایاگیاکہ ملالہ کوگولی سرپرلگی ہے ۔مسرت عالم زیب نے کہاکہ سی ایس ایس کے امتحانات میں فاٹاسے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی زرمینہ وزیرپرملالہ یوسف زئی کی وجہ سے تنقید ہوئی جس کے بعد میں یہ تمام حقائق عوام کے سامنے لانے پرمجبورہوگئی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جب زرمینہ وزیرنے سی ایس ایس ٹاپ کیاتوملالہ یوسف زئی نے اس کوبھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن زرمینہ نے ملالہ کاساتھ دینے سے انکارکردیااورجب زرمینہ نے ملالہ سے ناراضی کااظہارکیاتوسوشل میڈیاپرملالہ کی وجہ سے تنقید کاسامناکرناپڑااوراس وجہ سے میں عوام کے سامنے ملالہ یوسف زئی کاڈرامہ بے نقاب کرنے پرمجبورہوئی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملالہ کے بارے میں ابھی مزیدانکشافات کروں گی ۔مسرت عالم زیب نے گزشتہ روزبھی کہاتھاکہ ملالہ یوسف زئی کے بارے میں انکشافات کئے تھے کہ ایک خاص پروگرام کے تحت ملالہ یوسف زئی کوسامنے لایاگیاہے اوراس پرحملہ بھی انسانی حقوق کے اداروں کاایک ڈرامہ تھا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایاتھاکہ ملالہ کی کتاب گل مکئی بھی اس وقت لکھی گئی جب ملالہ یوسف زئی پڑھ ا ورلکھ نہیں سکتی تھی ۔۔انہوں نے یہ بھی الزام عائدکیاتھاکہ ملالہ یوسف زئی کوانسانی حقوق کے کچھ اداروں نے یہ سب کچھ کرنے کاکہاتھااورجب ملالہ یوسف زئی کاحملے میں زخمی ہونے کے بعد میڈیکل ہورہاتھاتواس وقت ڈاکٹروں کوحکومت نے پلاٹ بھی دیئےتھے تاکہ مرضی کی رپورٹ سامنے لائی جاسکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…