’’اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ‘‘ شہباز شریف کا چین میں زبردست اعلان

16  مئی‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیجنگ میں چائنہ ریلوے،نورینکو کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات۔اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے نئے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے ۔اورنج لائن کے بعد پنجاب میں ایسی مزید لائنیں بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔

اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ عام آدمی کا منصوبہ ہے ۔اس ضمن میں جو مشکلات پیش آئی ہیں، میں اسے ذاتی طورپر دور کراؤں گا۔ پنجاب میں چین کے تعاون سے کئی منصوبے لگ رہے ہیں ۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچ رہا ہے ۔چینی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی ، محبت او رخلوص کا غیر معمولی تحفہ ہے ۔ منصوبے کے سول ورکس پر اعلی معیار کا کام کیا جا رہا ہے اور میٹروٹرین کا منصوبہ فن تعمیر ، شفافیت اور اعلی معیار کا عظیم شاہکار ہو گا ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو عالمی معیار کی جدید ، تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجرثابت ہو گا۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…