سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے وا لوں کیخلاف کارروائی شروع

14  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر پاک افواج کو بلا جواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اسکے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے، ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی پارٹی، جماعت یا پیشے سے ہو۔

اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاک افواج کو بلا جواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار سے متعلق آئین پاکستان یہ واضح کرتا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اور ڈیفنس کے معاملات اور متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور کوئی شہری کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا جس سے پاک فوج کے ادارے کے وقار، نیک نامی اور عزت پر حرف آئے،آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اسکے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے مخصوص مقاصد کی خاطر پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ سنگین جرم ہے اور دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،اس قابل مذمت کاروائی میں ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی پارٹی، جماعت یا پیشے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے مخصوص مقاصد کی خاطر پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ سنگین جرم ہے اور دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،اس قابل مذمت کاروائی میں ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…