’’عمران خان نااہل ‘‘ سینئر سیاستدان کا دھماکہ خیز دعویٰ

11  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے ٗعمران خان کے وکیل نے فنڈنگ لینے کا اعتراف کرلیا ہے ٗ اقبال جرم کے بعد ملزم کو پھانسی یا عمر قید ہوتی ہے ۔سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف منی ٹریل اور بنی گالہ سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے فنڈنگ لینے کا اعتراف کرلیا ہے اوراقبال جرم کے بعد کسی ملزم کو پھانسی ہوتی ہے یا پھر عمر قید۔حنیف عباسی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اور ان کی سٹپنی کہا ں ہے وہ کیوں نہیں آتے؟سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کونسا نقشہ پاس ہوتا ہے؟عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست لکھی جاچکی ہے اور 2018 ء کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے،عمران خان کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور سیلاب زدگان کے پیسے بنی گالہ میں لگائے گئے۔طلال چوہدری نے کہاکہ نوازشریف شیر کی طرح کھڑا رہا کیونکہ اس کی کسی جیب میں چوری نہیں تھی ، انہوں نے سینہ تان کر اپنی تین نسلوں کا حساب دیا خان صاحب ابھی تو آغاز ہے اور آپ بھاگے چلے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف جتنا وقت مانگے بے شک عدالت انہیں دے کیونکہ ہم عمران خان کو بھاگتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے جسے بکری شیر کے آگے بھاگ رہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی زمین 2001ء میں خریدی تھی مگر کہتے ہیں کہ اس کی منظوری 1990ء میں لے لی تھی ۔ ہم آپ سے بچوں کا حساب نہیں مانگ کر شرمندہ نہیں کریں گے اور نہ ہی آپ کے والد کے وسائل اور نوکری کا پوچھیں گے کیونکہ آپ یہ سب نہیں دے سکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…