ایران کی دھمکی،افغانستان کی جارحیت کیخلاف پاکستان میں بڑے اقدام کا اعلان کردیاگیا

9  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل وانصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ ایران کی پاکستان اورسعودی عرب کے خلاف حملے کی دھمکی اس کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے پاکستانی قوم ارض حرمین الشریفین اور اپنے وطن کی سرحدوں کا دفاع کے لیے کسی بھی حدتک جاسکتی ہے ایران کوپاکستان وسعودی عرب کے خلا ف دھمکی مہنگی پڑے گی

مولانافضل الرحمن خلیل نے کہا کہ بھارت کی ایماء پرایران پاکستان کے خلاف آنکھیں نہ دکھائے ایران دوسرے ممالک میں مداخلت سے بازرہے 12مئی کو ایران کی دھمکی اورچمن بارڈرپرافغانستان کی جارحیت کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی روانگی سے قبل صحافیوں س ے گفتگوکرتے ہوئے کیا مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ ایران کی طرف سے سعودی عرب اور پاکستان کو دھمکیاں دے جانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ، عالم اسلام ایران کو سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی سے نہیں کھیلنے دے گا ، ، ایران پاکستان ، سعودی عرب کو دھمکیاں دینے کی بجائے دوسرے اسلامی ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ ایرانی قیادت نے مشرق وسطیٰ کے حالات سے سبق نہیں سیکھا ، پاکستان کو فور طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران اورافغانستان کے حوالے سے معذرت خواہانہ رویہ اختیارکرنے کی بجائے دوٹوک جواب دے پاکستان آزاداورخودمختارملک ہے اس کی سلامتی سے کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو شام اور عراق نہ سمجھے ، ایران بھارت اور افغانستان کا اتحاد پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پا کستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اب خطے کے دیگر ممالک کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو گذشتہ دو ہفتوں کے دوران افغانستان ، ایران اور ہندوستان کی طرف سے جارحانہ بیانات اور افعال پر اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور اسلامی دنیا سے رجوع کرنا چاہیے ۔ سعودی عرب مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام ہے ، ایران سمیت تمام دنیا پر واضح ہونا چاہیے کہ سعودی عرب کی سر زمین کے خلاف کسی بھی سازش کا ملت اسلامیہ بھر پور جواب دے گی ۔ مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ حرمین الشریفین اورپاکستان کے تحفظ کیلئے مال تو کوئی چیز ہی نہیں اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو ہم اس سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے حرمین کا دفاع عربوں کی تنہا ذمہ داری نہیں ہے۔بلکہ ہر مسلمان حرمین الشریفین کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے،پاکستان کے دفاع پربھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے

ایران کی دھمکی سے ثابت ہوگیاکہ ایران پاکستان کادوست نہیں بلکہ دشمن ممالک کے ساتھ مل کرسازشیں کررہاہے پہلے کلبوشن یادیو کے ذریعے دہشت گردی کرواتارہا پھرعزیزبلوچ نے انکشافات نے ایران کاچہرہ عیاں کردیاتھا اب اس کی طرف سے کھلی دھمکی جارحیت کے مترادف ہے ۔ایرانی سفیرکوبلاکر جواب طلبی کی جائے اورسخت ردعمل دیاجائے انہوں نے کہاکہ ایران کے ہمنوا ایران کے اس دہشت گردانہ حملے کے جواب میں خاموشی واضح کررہی ہے کہ انہیں پاکستان کے مفادات نہیں کوئی اورچیزعزیزہے ایسے عناصرکے خلاف بھی حکومت کوکاروائی کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…