پانامہ کیس،جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے،وزیراعظم اور ان کے بچے بڑی مشکل میں پڑ گئے

9  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا پہلا باضابطہ ان کیمرہ اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت ہوا جس میں پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں پانچ ارکان شریک ہوئے‘ نیب کے نمائندے عرفان نعیم منگی بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان‘ ایس ای سی پی‘ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شریک ہوئے۔ نیب کے ڈی جی اور جے آئی ٹی کے رکن عرفان نعیم منگی بیرون ملک ہیں۔ اس لئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ پہلے باضابطہ اجلاس میں جے آئی ٹی نے پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے پر غور کیا جبکہ جے آئی ٹی تحقیقات کا آغاز کرنے کا فیصلہ عرفان نعیم منگی کی واپسی پر کرے گی تاکہ متفقہ طور پر فیصلے کرکے تحقیقات کو اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جاسکے۔ جے آئی ٹی کے سیکرٹریٹ کو سٹاف بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئندہ ہفتے وزیراعظم اور ان کے بچوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرسکتی ہے جبکہ بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کے لئے داخلہ اور خارجہ کی وزارتوں سے رابطے کئے جائیں گے۔ جے آئی ٹی نے ایف آئی اے سے پانچ افسروں کا پینل مانگ لیا ہے ان میں سے ایک افسر کا انتخاب کیا جائے گا جے آئی ٹی نے ایف آئی اے سے پانچ افسروں کا پینل مانگ لیا ہے ان میں سے ایک افسر کا انتخاب کیا جائے گا .جبکہ نجی شعبے سے بھی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ جوڈیشل اکیڈمی کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے اکیڈمی کے ملازمین بھی بغیر پاس داخل نہیں ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…