اسامہ بن لادن ،تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ایک اورمحاذ کھولنے کا اعلان کردیا

8  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )نواز شریف اور انکی جماعت کی جانب سے اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی کے معاملے میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ نواز شریف پر بیرونی قوتوں سے رقوم لے کر جمہوریت کے خلاف سازش کا مقدمہ قائم کیا جائے گا۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ  میں درخواست دائر کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں درخواست کی تیاری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے اس کیساتھ اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے بھی تحریری درخواست جمع کروانے کا اعلان بھی کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف ماضی میں جمہوریت کے خلاف متعدد سازشوں کا فعال حصہ رہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نواز شریف کی جانب سے آئی ایس آئی سے پیسوں کی وصولی پر اپنا فیصلہ صادر کرچکا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی بھی معاونت کرتے رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے بیرونی قوتوں سے خفیہ مراسم کا سراغ لگایا جائے۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ کرپشن کے علاوہ “گارڈفادر” کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی اور اصغر خان کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے نفاذ پر جلد سپریم کورٹ جائیں گے.اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے بیرونی قوتوں سے خفیہ مراسم کا سراغ لگایا جائے۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ کرپشن کے علاوہ “گارڈفادر” کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی اور اصغر خان کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے نفاذ پر جلد سپریم کورٹ جائیں گے:

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…