نواز شریف شیر ہوتا تو مشرف دور میں ملک سے نہ بھاگتا، وزیراعظم یہ دونام لیتے ہوئے کیوں ڈرتے ہیں ؟،سنی اتحاد نے مریم نوازکوبھی کھری کھری سنادیں 

3  مئی‬‮  2017

لاہور( آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو جلسوں میں اپوزیشن کی بجائے بھارت کے خلاف بولنا چاہیے۔حکمران اپنی کارکردگی چھپانے کیلئے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔ شیر ہونے کادعویدار نواز شریف مودی اور کل بھوشن کا نام لینے سے کیوں ڈرتا ہے۔ ن لیگ بلیاں شیر بننے کی کوشش نہ کریں۔ نواز شریف شیر ہوتا تو مشرف دور میں ملک سے نہ بھاگتا۔

مریم صفد ر کا پاناما کو کچراقرار دینا مضحکہ خیز ہے۔پاناما کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ فوج سے محاذآرائی نواز شریف کی پرانی عادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کررہا ہے۔ فوج کو بدنام کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آجائے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہ ء دیوار ہے۔ حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکا تو دو ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہویت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنالیا ہے۔ نواز شریف وزیر اعظم نہیں کرپشن اعظم بن چکا ہے۔ حکمران خاندان کے پاس سپریم کورٹ کے گیار ہ سوالوں کا کو ئی جواب نہیں۔ حکمرانوں کے سیاسی شہید بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہویت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنالیا ہے۔ نواز شریف وزیر اعظم نہیں کرپشن اعظم بن چکا ہے۔ حکمران خاندان کے پاس سپریم کورٹ کے گیار ہ سوالوں کا کو ئی جواب نہیں۔ حکمرانوں کے سیاسی شہید بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…