شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا،حیرت انگیزپیش گوئی

30  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ 100 روز کے اندر بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم اگلے 100 روز میں انتخابات کا اعلان کردیں کیونکہ اس کے سوا ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وہ مارچ 2018 تک عہدے پر موجود رہیں تاہم خود ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) میں بہت سے لوگ پارٹی کی پالیسی سے ناخوش ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کچھ لیگی ارکانِ قومی اسمبلی انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ 2017 ملکی سیاست کیلئے اہم سال ہے اور اب جب پاناما کا فیصلہ آچکا ہےانہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ 2017 ملکی سیاست کیلئے اہم سال ہے اور اب جب پاناما کا فیصلہ آچکا ہے تو آئندہ 100 روز وزیراعظم کیلئے فیصلہ کن ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پاناما لیکس کے حالیہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تاہم 90 سے 100 روز میں ایک اور جج وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں کوئی نظر ثانی درخواست نہیں دائر کررہے ٗ لہٰذا وہ اب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ۔شیخ رشید احمدکہا کہ اگرچہ عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دیا تاہم 90 سے 100 روز میں ایک اور جج وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں کوئی نظر ثانی درخواست نہیں دائر کررہے ٗ لہٰذا وہ اب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…