’’ہیلو!میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں اور بھارت میں رہنا چاہتا ہوں‘‘ دہلی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر نے بھارتی خفیہ اداروں کی دوڑیں لگوا دیں

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مسافر نے دہلی ائیرپورٹ پر سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سےنئی دہلی ائیر انڈیا کی پرواز سے پہنچنے والے شیخ رفیق نامی 39 سالہ پاکستانی مسافر نے ائیرپورٹ پر سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دیں۔شیخ رفیق نے دبئی سے براستہ نئی دہلی نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانا تھا مگر جب وہ نئی دہلی ائیرپورٹ پر پہنچا تو بجائے نیپال جانے والے طیارے کا انتظار کرتا اس نے

ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کی مدد کیلئے قائم ہیلپ ڈیسک کا رخ کیا اورکائونٹر کے دوسری جانب موجود خاتون اہلکار کو کہا کہ وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اورپاکستانی ایجنسی کیلئے مزید کام نہیں کر سکتا۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن بھارت میں قیام کرے۔خاتون اہلکار نے فوری طور پر پولیس کو پاکستانی مسافر بارے اطلاع کر دی جنہوں نے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں بھارتی خفیہ ادارے اس سے تفتیش کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…