وزیرخزانہ امریکہ میں ،شکیل آفریدی کی رہائی ،ڈاکٹرعافیہ کی بہن نے ن لیگ کوواضح پیغام دیدیا

27  اپریل‬‮  2017

کراچی (آن لائن)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ کی واپسی کے معاملے پر حکومت قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے واشنگٹن، پاکستانی سفارتحانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا تو اعتراف کیا ہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی میک ماسٹرسے ملاقات میں شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے

لیکن انہوں نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت سے قوم کو آگاہ نہیں کیا۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایوان بالا میں بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام شکیل آفریدی کے معاملے پر مسلسل بات کررہے ہیں اور کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کا واضح موقف قوم کے سامنے نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے شکوک و شبہات پیدا ہونا فطری امر ہے۔پاکستانی حکام کو عافیہ کی رہائی کیلئے امریکیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ ایک بے گناہ پاکستانی خاتون شہری کی رہائی کیلئے بات کررہے ہیں جو کہ 14 سالوں سے قید ناحق میں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس کوپراسرار انداز میں چھوڑدینا تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔امداد کے حصول کیلئے قومی غیرت کا سودا نہیں کیا جاتا ہے۔امریکی پاکستانی عوام کو دوست بنانا چاہتے ہیں تو22 کروڑ پاکستانیوں کا عافیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ پورا کریں۔امریکی پاکستانی عوام کو دوست بنانا چاہتے ہیں تو22 کروڑ پاکستانیوں کا عافیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ پورا کریں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…