پاک فوج کابل پہنچ گئی۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟

27  اپریل‬‮  2017

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف کی ہدایت پر چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں فوجی وفد نے مزار شریف میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کے بعد افغانستان کا دورہ کیا،پاکستانی وفد نے افغان وزیر دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات کرکے حملے پر افغان فوج ا ور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور آرمی چیف کی طرف سے مزار شریف دہشت گرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور زخمیوں کو مفت طبی امداد کی پیشکش بھی کی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں فوجی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں وفد نے قائمقام افغان و زیر دفاع اور آرمی چیف جنرل محمد شریف یفتالی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ سرحدی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ وفد نے افغان فوج ا ور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے آرمی چیف کی طرف سے مزار شریف دہشت گرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کو مفت طبی امداد کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر افغان حکام کو بتایا گیا کہ پاک فوج نے سرحد کی اپنی طرف دہشت گردی کے خلاف بھرپور کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ پاک فوج اپنی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں انہیں شکست دیں گے۔ وفد نے افغان فوج ا ور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے آرمی چیف کی طرف سے مزار شریف دہشت گرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کو مفت طبی امداد کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر افغان حکام کو بتایا گیا کہ پاک فوج نے سرحد کی اپنی طرف دہشت گردی کے خلاف بھرپور کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ پاک فوج اپنی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں انہیں شکست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…