پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بڑا کام شروع کردیا،بھارت کو انتباہ جاری

25  اپریل‬‮  2017

راولپنڈی (آئی این پی)پاک فوج نے اعتماد سازی کیلئے بھارتی فوج سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے جس کا مقصد لائن آف کنڑول کے قریب مردم شماری کیلئے سول اور فوجی اہلکاروں کی نقل و حرکت کے دوران ٹیم کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق بھارتی فوج کو اپنے زمینی دستوں کو ایل او سی کے قریب مردم شماری ٹیم کی نقل و حرکت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رابطے کا مقصد سول اور فوجی اہلکاروں کا تحفظ اور سیکیورٹی ہے تاکہ ان کو ‘بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جیسے واقعات سے بچا جاسکے۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ مردم شماری ٹیم کے سول اور فوجی اہلکاروں نے منگل کے روز آرمی ہاؤ س کا دورہ بھی کیا تاکہ ضروری اعداو شمار حاصل کیے جاسکیں۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کے 87 اضلاع میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ 25 مئی 2017 تک مکمل کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک کے 63 اضلاع میں 19 سال کے بعد 15 مارچ کو سب سے بڑی مردم شماری مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 118000 ملازمین حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی اور مدد کیلئے 175000 فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کو اپنے زمینی دستوں کو ایل او سی کے قریب مردم شماری ٹیم کی نقل و حرکت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس رابطے کا مقصد سول اور فوجی اہلکاروں کا تحفظ اور سیکیورٹی ہے تاکہ ان کو ‘بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جیسے واقعات سے بچا جاسکے۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ مردم شماری ٹیم کے سول اور فوجی اہلکاروں نے منگل کے روز آرمی ہاؤ س کا دورہ بھی کیا تاکہ ضروری اعداو شمار حاصل کیے جاسکیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…