پانامہ کیس ،ہر قسم کے وقت کیلئے تیار ہیں ،خواجہ آصف نے بڑا اعتراف کرلیا

18  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاستدان ہر قسم کے وقت کیلئے تیار رہتے ہیں ، امید ہے پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی ، تسلیم کرتا ہوں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 12گھنٹے سے بھی زائد ہو رہی ہے ،5200میگاواٹ کا فرق آئندہ دو ہفتوں میں کم ہو جائے گا ، یہ بحران بدلتے موسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت پانچ رکنی بینچ نے پوری محنت سے کی اور فریقین کو توجہ سے سنا ، فیصلے کی گونج سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سنی جائے گی ، سیاستدان ہر قسم کے وقت کیلئے تیار رہتے ہیں ، امید ہے پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 2300میگاواٹ تک ہے ، تسلیم کرتا ہوں کہ دیہاتوں میں 12گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،5200 میگاواٹ بجلی کا فرق آئندہ دو ہفتوں میں کم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں بجلی کی تازہ لہر کو کنٹرول میں کرلیں گے ،یقین دلاتا ہوں کہ میاں نوازشریف کے وعدے کی تکمیل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ موسم کے بدلتے حالات کیلئے مارچ میں اتنی زیادہ گرمی کی توقع نہیں کررہے تھے اور نہ ہی اس کیلئے کوئی پلان تیار کیا تھا جس وجہ سے لوڈشیڈنگ کے حالیہ بحران کاسامنا کرنا پڑا ، یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل کرلیں گے ۔ یقین دلاتا ہوں کہ میاں نوازشریف کے وعدے کی تکمیل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ موسم کے بدلتے حالات کیلئے مارچ میں اتنی زیادہ گرمی کی توقع نہیں کررہے تھے اور نہ ہی اس کیلئے کوئی پلان تیار کیا تھا جس وجہ سے لوڈشیڈنگ کے حالیہ بحران کاسامنا کرنا پڑا ، یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل کرلیں گے ۔،واضح رہے کہ پاناماکیس کافیصلہ 20اپریل کوسنایاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…