ایک چھت تلے17خدمات،خادم پنجاب کا36 اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کا فیصلہ

18  اپریل‬‮  2017

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبے کے 36اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیاجہاں ایک چھت تلے عوام کو 17مختلف خدمات مہیا کی جائیں گی۔ وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے اورخدمت مراکز کا قیام اس جانب اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ 6اضلاع میں خدمت مراکز قائم کردئیے گئے ہیں اور صوبے کے 36اضلاع میں ایسے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز بنائے جائیں گے اور رواں سال کے آخر تک تمام اضلاع میں خدمت مراکز کو فنکشنل کردیا جائے گا اور ان خدمت مراکز پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 17مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ خدمت مراکز کا قیام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے۔ خدمت مراکز میں عوام کے مسائل ایک چھت تلے حل ہوں گے اور انہیں دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔خدمت مراکز کے قیام کا تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور فنانشل آڈٹ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں انتہائی شاندارخدمت مرکز قائم کیا گیاہے ،جس پر میں صوبائی وزیر ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ او رپوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آبادکے خدمت مرکز کے ماڈل کو دیگر تمام اضلاع میں لاگو کرنا ہے۔فیصل آباد کے علاوہ ،راولپنڈی، لاہور ، سرگودھا، ساہیوال او رگوجرانوالہ میں خدمت مراکز فنکشنل ہوچکے ہیں۔ خدمت مراکز کا قیام عوام کی بہت بڑی خدمت ہے اوران مراکز کی افادیت اور اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو خدمت مراکز سے آگاہی دینے کے لئے بھرپو رمہم چلائی جائے۔خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ کاموثر نظام بنایا جائے۔وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، کمیٹی خدمات کی فراہمی کے نئے نظام ، عوام کو خدمات کی فراہمی، مانیٹرنگ سسٹم اوردیگر امور کے بارے میں سفارشات ایک ہفتے کے اندر پیش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کے باقی ماندہ اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔کسی بھی نظام کی کامیابی کے لئے جزا اور سزا کا نظام ضروری ہے۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی اس حوالے سے بھی پلان مرتب کرے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی جلد بنایا جائے۔پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ضروری قانون سازی بھی کی جا رہی ہے۔رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2017ء کا مسودہ تیار کرلیاگیا ۔

مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے خدمت مراکز کے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت مراکز میں سائل کو اپنی درخواست کے سٹیٹس کے بارے میں آگاہی کے لئے موثر نظام اپنایا گیاہے۔صوبے بھر میں10 خدمت مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جن میں سے 6آپریشنل ہو چکے ہیں اوران خدمت مراکز پر بعض خدمات شہریوں کو موقع پر ہی فراہم کردی جاتی ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، قائم مقام انسپکٹرجنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…