پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جائے گا,شہبازشریف

18  اپریل‬‮  2017

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی صحت مندزندگی کی علامت ہے ۔پنجاب حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا منصوبہ ترتیب دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض افسران کی نااہلی ،غفلت اور غیر پیشہ وارانہ انداز کے باعث پروگرام میں بے پناہ تاخیر ہوئی اوراب ہم نے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے آگے بڑھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جائے گا۔اس پروگرام پر رفتار اور معیار کو ایک ساتھ لیکر آگے بڑھنا ہے ۔پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدر آمد کیلئے پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ اور ساؤتھ تشکیل دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کمپنیوں کے لئے بہترین افرادی قوت کا انتخاب کیا جائے اوراس ضمن میں پیشہ وارانہ افراد کا انتخاب میرٹ پرہر صورت یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ کا علاقائی دفتر جنوبی پنجاب میں فوری طورپر کھولنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسرزکم از کم تین روز فیلڈ میں موجود رہیں گے اورسیکرٹری ہاؤسنگ ہفتے میں کم از کم دو روزفیلڈ میں گزاریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی علاقائی دفتر آکر وہاں اجلاس کی صدارت کروں گا۔وزیراعلیٰ نے پینے کے صاف پانی کے امور پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینا ن کا اظہارکیااورمتعلقہ حکام کو مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری ، چےئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید،سیکرٹری ہاؤسنگ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چےئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ،ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال،منیجنگ ڈائریکٹر ای سی ایس پی اور چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…