کلبھوشن یادیو کی سزا اورکرنل (ر) حبیب ظاہرکی نیپال میں گمشدگی،اعلیٰ عہدیدار کے حیرت انگیزانکشافات

10  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے ٹرائل میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے،دہشتگردی کے خلاف پوری قوت استعمال کی جائے گی،دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم پوری دنیا میں گونجنا چاہیے،کرنل (ر) حبیب ظاہر 6اپریل کو نیپال سے لاپتہ ہیں،ان کا اہلخانہ سے آخری رابطہ نیپال میں بھارت کی سرحد سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا تھا،خدشہ ہے کہ انہیں بھارتی خفیہ

ایجنسی را نے اغوا کیا ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات حساس ہوتے ہیں،انہیں فوری طور پر پبلک نہیں کیا جاسکتا،کلبھوشن یادیو کی سزائے موت اور ٹرائل میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں،کلبھوشن یادیو مارچ 2016میں گرفتار ہوا،اپنے اعترافی بیان میں اس نے جرائم کا اعتراف کیا،شواہد کی روشنی میں مزید کارروائیاں کی جاتی رہیں،یہ تمام ثبوت سب کے سامنے ہیں،کلبھوشن یادیو کا کئی ماہ سے ٹرائل چل رہا تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے دو لاکھ فوجی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیںِ80ہزار بارڈر پر تعینات ہیں،دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ فوج پاکستان کی اس وقت میدان جنگ میں ہے،بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے،ہمیں بھی اپنے ملک کے قوانین پوری طرح سے لاگو کرنا چاہیے،دہشتگردی کے خلاف پوری قوت استعمال کی جائے گی،کلبھوش یادیو کا معاملہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا گیا،دہشتگردی کے خلاف عزم میرا نہیں پوری قوم اور ریاست کا ہے،ہمارا پیغام پوری دنیا میں گونجنا چاہیے،بھارتی عزائم کے خلاف پورے طریقے سے مہم چلانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر 6اپریل کو نیپال سے لاپتہ ہیں،ان کا اہلخانہ سے آخری رابطہ نیپال میں بھارت کی سرحد سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا تھا،خدشہ ہے کہ انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اغوا کیا ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…