پشاورمیں مذہبی اجتماع ،نوازشریف ا ورآصف زرداری کوبھی دعوت ،تحریک انصاف نے مولانافضل الرحمان پرسنگین الزام لگادیا

8  اپریل‬‮  2017

پشاور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی مذہب کی آڑ میں سیاسی مفادات حاصل کررہی ہے پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مولانا فضل الرحمن خائف ہیں امام کعبہ کو پشاور آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں نوازشریف اورآصف زرداری کواجتماع میں مدعو کرکے جے یو آئی نے واضح کردیا کہ کرپشن ان کے نزدیک کوئی برائی نہیں عمران خان چور سیاستدانوں

کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں وہ ہفتہ کو گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون پشاور میں منعقدہ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے وزیراعلیٰ کے مشیر خاص اشتیاق ارمڑ بھی انکے ہمراہ موجود تھے صحافی کے اس سوال پرکہ جے یو آئی نے عمران خان کو اجتماع میں مدعو نہیں کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان سے جے یو آئی خوفزدہ ہے مولانا فضل الرحمن کی مک مکا کی سیاست کاخاتمہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کااحترام کرتے ہیں صوبائی حکومت نے انہیں ا سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ہے تاہم جے یو آئی نے نوازشریف اور آصف زرداری کو مد عو کرکے پیغام دیدیا کہ کرپشن ان کے نزدیک کوئی برائی نہیں پیپلز پارٹی اورن لیگ میں خفیہ ڈیل ہوگئی ہے ایان علی ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کی رہائی بھی ڈیل کانتیجہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کیاجارہا ہے اب تک تین سالوں میں چالیس ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کیے گئے ہیں پچھلے سال آٹھ لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوانے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے امسال نو لاکھ بچوں کو داخلہ دلوانے کاٹارگٹ رکھا ہے پچھلے سال آٹھ لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوانے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے امسال نو لاکھ بچوں کو داخلہ دلوانے کاٹارگٹ رکھا ہےانہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کی وجہ سے لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…