تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا جشن،اہم سیاسی رہنمانے شمولیت کا اعلان کردیا

8  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی169سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری مظہر علی سمیت نواز لیگ کے 8کونسلرز نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا چئیرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں نواز لیگ کے کونسلرز میں ڈاکٹر ظفر علی ،رانا گل بہار

،ملک شہباز خان ،امین کمبوہ ،نسیم بی بی ،میاں ظفر اقبال ،میاں امجد اقبال اور سیٹھ افتخار احمد شامل تھے جنہوں نے این اے134سے شیر اکبر کی زیر قیادت آئندہ اپنے اپنے علاقوں میں تحریک انصاف کیلئے کام کرنے کاوعدہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تبدیلی کی لہر چل رہی ہے عوام دھوکہ دینے والوں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے 2013میں زرداری کی مخالفت کا ووٹ حاصل کرنے والے آج دوبارہ ویسی ہی صورتحال بنانا چاہتے ہیں لیکن اب ان کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی عبدالعلیم خان نے فاروق آباد کے صوبائی حلقے پی پی169سے نواز لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کا ریکارڈ گواہ ہے کہ موجودہ حکومت اپنے ہی کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور اب لوڈشیڈنگ سے لے کر دہشتگردی پر قابو پانے تک کیلئےلوڈشیڈنگ سے لے کر دہشتگردی پر قابو پانے تک کیلئے بھونڈے جواز تلاش کیے جا رہے ہیں لیکن ووٹر ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب مانگتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابا ت کراچی سے خیبر تک عمران خان کے ہوں گے اور لوگ ایک مرتبہ پھر تبدیلی کیلئے دیوانہ وار باہر نکلیں گے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…