سردار ایاز صادق کواچھرہ لاہور کا دورہ مہنگا پڑ گیا،رہائشی گندے پانی کی بوتلیں لیکرنکل پڑے،افسوسناک صورتحال

4  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اچھرہ آمد پر رہائشیوں پر گندھے پانی کی بوتلیں ہاتھوں میں پکڑ کر احتجاج ‘حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ سپیکر سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ عوام کے جو بھی مسائل ہیں انکو تر جیحی بنیادوں پر حل کر وایا جائیگا ‘ افسوس کی بات ہے کسی کو چھینک آ جائے تو کہتے ہیں کہ پانامہ کی وجہ سے آئی ہے‘اگر موسم اچھا ہے تو اس کا مطلب ہے فیصلہ اچھا آنے والا ہے ہمیں

انہوں نے کہاکہ فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ‘جون سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمیشن کے ریفامز کو مکمل کریں گے ‘ الیکشن میں کسی ایک جماعت سے نہیں طاہر القادری کی جماعت سے بھی مقابلہ ہو سکتا ہے ہم سب سے مقابلے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اپنے حلقہ اچھرہ میں سپیکر سردار ایاز صادق کی آمد پر اہل علاقہ نے مسائل حل نہ ہونے اور سپیکر کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے پر گندھے پانی کی بوتلیں پکڑ کر احتجاج اور کہا کہ علاقے کا چےئر مین اور وائس چےئر مین پہلے ہی ہماری باتیں نہیں سنتے اب سپیکرآئے وہ بھی ہم سے ملے بغیر چلے گئے اور علاقے میں پانی اتنا گندہ ہے اس سے نہ ہم وضو کر سکتے ہیں اور اس کو پی سکتے ہیں جبکہ دوسر طر ف سردار ایاز صادق فاروق شادی ہال میاں میر میں پارٹی کارکنوں میں نوٹیفکیشن تقیم کر نے اور حلف برداری کی تقریب میں شر یک ہوئے جہاں اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سپیکر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کسی کو چھینک آ جائے تو کہتے ہیں کہ پانامہ کی وجہ سے آئی ہے‘ اگر موسم اچھا ہے تو اس کا مطلب ہے فیصلہ اچھا آنے والا ہے ہمیں فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جون سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمیشن کے ریفامز کو مکمل کریں گے ‘الیکشن میں کسی ایک جماعت سے نہیں طاہر القادری کی جماعت سے بھی مقابلہ ہو سکتا ہے ‘

ہمارامقابلہ ہر جماعت سے ہے کسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھتے خواہ تحریک انصاف ہو پیپلزپارٹی یا عوامی مسلم لیگ ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی کاکہنا ہے پانی نہ ہونے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایا کمی آئی اور2018میں بجلی سرپلس ہو گی اور ہمیں یقین ہے لوڈٖشیڈ نگ کا ضرور خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یا شرجیل میمن کی رہائی عدالتوں نے کی ہے اس میں ان کی جماعت کا کوئی ہاتھ نہیں ‘ فیصلے عدالتوں نے کرنا ہوتے ہیں کوئی عدالت بھی حکومت کے تابع نہیں ہوتی ان کے فیصلے آزادانہ ہوتے ہیں کوئی شخص بھی الزام لگائے اس سے کیا ہوتا ہے جس کی قسمت میں رونا ہے تووہ کیا کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…