اسلامی فوجی اتحاد،راحیل شریف کی تقرری ،ایران کا دوٹوک اعلان، پاکستان کومعنی خیز انتباہ کردیا

2  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی قیادت کی جانب سے اسلامی عسکری اتحاد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کیے بغیر ہمارا موقف ہے کہ یہ معاملہ اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد کو متاثر کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان پاکستان کے سابق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے پر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کی دور اندیش قیادت کا یمن کے معاملے پر اختیار کیا گیا موقف درست تھا جس پر ہم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران کو اسلامی بلاک کا رکن ہونے کی حیثیت سے کسی بھی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تحفظات ہیں، اس لیے پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک سے توقع ہے کہ وہ اس معاملے پر انصاف سے کام لیں گے۔مہدی ہنردوست نے کہا کہ پاکستانی حکام نے این اوسی جاری کرنے سے قبل کئی بار ایرانی حکام سے اس معاملے پر بات کی، لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ایران اس معاملے پر مطمئن ہے، یا اس فیصلے کو قبول کر لیا ہے، اس معاملے پر تحفظات کو حکومت پاکستان تک پہنچا دی ہیں جبکہ امید ہے کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور جانبدار نہیں ہو گا۔ایرانی سفیر کے مطابق تہران کئی بار واضح کر چکا ہے کہ ایران اسلامی عسکری اتحاد جیسے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی ایران کو اب تک ایسی کوئی پیشکش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خطے میں کسی تنازعے یا کشیدگی پر قابو پانے کیلئے تمام اسلامی ممالک کو متفقہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ خطے میں کسی تنازعے یا کشیدگی پر قابو پانے کیلئے تمام اسلامی ممالک کو متفقہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…