چیف جسٹس لاہور سمیت دیگر ججز ماہانہ کتنی تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں ؟ تفصیلات جاری

26  مارچ‬‮  2017

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی ذات پر معلومات تک رسائی کے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کر کے عدلیہ میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔لاہور ہائی کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید

منصور علی شاہ نے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق وہ ماہانہ 10 لاکھ 50 ہزار 538 روپے تنخواہ لیتے ہیں جس میں بنیادی تنخواہ 7 لاکھ 13 ہزار 280 روپے، 2 لاکھ 69 ہزار 252 روپے سپیشل جوڈیشل الانس اور 67 ہزار733 روپے جوڈیشل الاونس شامل ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے وہ 65 ہزار روپے ماہانہ ہائوس رینٹ الاونس نہیں لے رہے۔ مراسلے کے ذریعے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تنخواہ اور مراعات کے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سید منصور علی شاہ تنخواہ اور مراعات کو پبلک کرنے والے پہلے جج ہیں، ماضی میں عدالتی تاریخ کے دوران کبھی بھی کسی جج کی طرف سے تنخواہوں اور مراعات کو عوام کے لیے منظر عام پر لانے کی مثال موجود نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…