کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر سے متعلق دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دے دیا، دیگر پانچ مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے دو مقدمات میںبانی ایم کیو ایم سمیت مزید سات ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری قرار دئیے جانے والے ملزمان میں ذاکر قریشی، اسلم خان
