آصف زرداری کے سوتیلے بھائی امریکہ اوربھارت کیلئے کیا کرتے رہے؟تشویشناک انکشافات

17  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی دورمیں 2010 میں دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل کی طرف سے حکومت کی پالیسی کے برخلاف230 سے زائد امریکی اور بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے ، یہ ویزے دبئی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے سوتیلے بھائی اویس مظفر ٹپی کی ہدایت پر جاری کیے گئے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق2010 میں زرداری دور حکومت میں اس

وقت کے صدر آصف علی زرداری کے سوتیلے بھائی اویس مظفر ٹپی کی ہدایت پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل کی طرف سے230 سے زائد امریکی اور ہندوستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے یہ سارا کام حکومت کی پالیسی کے برخلاف جاری کیا گیا 86 امریکی اور 150 بھارتی شہریوں کو مارچ اور اپریل 2010 میں ویزے جاری کیے گئے ۔ جس کے بعد وزارت خارجہ کے قونصل جنرل امجد علی شیر مہمند خلاف سنگین کارروائی کی گئی ، اور اسے دبئی میں ان کی تین سالہ مدت پوریہونے سے پہلے ہی ستمبر 2011 میں واپس طلب کیا گیا۔ جبکہ شیر مہمند کو اکتوبر 2009 میں تین سال کے لئے پوسٹ کیا گیا تھا تاہم یہ اقدام حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے قونصل جنرل کے خلاف نہیں تھا بلکہ اویس مظفر ٹپی کیلئے مصیبت اور ایک عذاب تھا۔جو امریکی شہریوں کے لئے اور 100 ویزے جاری کرنا چاہتے تھے کیونکہ قونصل جنرل امجد علی شیر مہمند نے ٹپی کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی آپ کے کہنے پہ حکومت کی پالیسی کے برخلاف250 سے زیادہ مریکی اور بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کر چکے ہیں ۔ ان کے انکار نے ٹپی اور اس وقت کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیرکو ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور انہوں نے فور ی طور پر قونصل جنرل امجد علی شیر مہمند واپس بلا کر نیا قونصل جنرل تعینات کر دیا اور ٹپی کو انکار کرنے

پر سلمان بشیر نے شیر مہمند کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا اور قونصل جنرل نے ایک ہی انٹرویو میں پوری کہانی بیان کر دی لیکن سیکرٹری خارجہ نے حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی پر اسے سزا دیت پر اتفاقکیا ۔ وزارت داخلہ اور دفاع کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ واضح کلیئرنس کے بغیر میزبان ملک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں لیکن حکومتی پالیسی تبدیل ہو گئی اور اعلان کیا کہ جن لوگوں کو واشنگٹن اور نئی دہلی میں پاکستانی ویزہ نہیں ملتا تھا انہیں دبئی قونصل جنرل میں اپلائی کرنے سے کامیابی ملی دستاویزات سے یہ بھی نکشاف ہوا ہے کہ کچھ غیر ملکیوں کو متحدہ عرب امارات میں ‘اینٹی کاغذات ویزہ جاری کیا گیا تھا جو ایک سال کے لئے تھا اور کچھ کو 90- د ن کیلئے ڈبل انٹری ویزے بھی دیے گئے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…