وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف رات گئے قذافی سٹیڈیم میں کیا کرنے گئے تھے؟

5  مارچ‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی شہبازشریف بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے فائنل میچ کے حوالے سے انتظامات کو جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر قانون رانا ثنااللہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے سٹیڈ یم میں شائقین کرکٹ کیلئے لگائے گئے غیر معیاری اور زنگ آلود واٹر کولر ز دیکھ کر اظہار برہمی کیا اور انہیں

فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹوائلٹس میں صفائی کی صورتحال ،ایف سی کالج میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور پارکنگ میں ڈرائیورز کے لیے چائے اورپانی کے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی جبکہ پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام اور سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کیلئے قائم کیے گئے کیبنز کا بھی معائنہ بھی کیا۔وزیراعلی نے پی ایس ایل فائنل میچ کے انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات اعلی ہوں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگااگر کوئی خامی ہے تو رات جاگ کر کام کریں اور اسے دور کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…