ایک اور اہم سیاسی شخصیت کا پی ایس ایل فائنل میچ عوامی نشستوں پر بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان، وہ شخصیت کون ہے؟جان کر آپ بھی سراہے بغیر نہ رہ سکیں گے

3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بعد پاکستان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں عوام کے درمیان فرشی سیٹوں پر براجمان نظر آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی پاکستان سپر لیگ کے لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے

فائنل میچ کیلئے دو ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں ۔ پانچ پانچ سو روپے والے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سٹیڈیم میں موجود عوامی نشستوں یعنی فرشی نشستوں پر براجمان ہو کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے اس بات کی تصدیق جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی لیڈر عوام کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہونگے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی اتحادی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کی مخالفت کر چکے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کی عوام کی بڑی تعداد، پاک فوج اور حکومت پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو ہر صورت ممکن بنانے کیلئے پرعزم نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…