’’نیب کا حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ ‘‘

28  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن میں ملوث ارب پتی باپ بیٹا حیدرآباد سے گرفتار ہوگئے۔ نیب نے لطیف آباد میں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پرچھاپہ مارکرپاکستانی اور

غیر ملکی کرنسی کی صورت میں کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد کےعلاقے لطیف آباد میں چھاپہ مار کر دو ملزمان باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا،حُلیے سے انتہائی سادہ نظر آنے والے دونوں ملزمان کوئی عام چور نہیں بلکہ ارب پتی پولیس والے ہیں۔نیب نے پولیس کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مارا تو جیسے خزانے کے انبار لگ گئے، نیب کے مطابق حاضرسروس پولیس کانسٹیبل عارف اوربرطرف والد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔گھر سے کروڑوں روپے ، بیش قیمت گاڑیان اور جائیداد کے کاغذات برآمد ہوئے ترجمان نیب کے مطابق گھراوردفاتر سے اڑتیس لاکھ روپے کیش بارہ لاکھ کے پرائز بانڈ، دو کروڑ کی ایرانی کرنسی، سعودی ریال اور یو اے ای درہم بر آمد ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ انتالیس تولے سونا، دس مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، بیس بینک اکاؤنٹس کے دستاویزات شادی ہالز اور مختلف پلاٹس کے کاغذات بھی ملے ہیں۔نیب کے مطابق ملزم محمد یوسف کو کرپشن کے الزام پر پولیس سے برطرف کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا ببیٹا عارف اس وقت بھی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…