آئندہ الیکشن میں آپ ہمارے اتحادی نہیں ہونگے،’’کپتان ‘‘ نے بڑے گروپ کو جھنڈی دکھادی

21  فروری‬‮  2017

پنڈی گھیب/اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف اٹک کے رہنما اورممبرایگزیکٹوکمیٹی ملک سہیل کمڑیال نے کہاہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی‘عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملاقات کے دوران بتا دیا کہ میجر طاہر صادق گروپ سے اتحاد کے باعث پارٹی کو ضلع اٹک میں کتنا نقصان ہوا‘اگر کسی نے الیکشن لڑنا ہوا تو وہ پارٹی کے نشان بلے سے ہی لڑے گا۔وہ یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

ملک سہیل کمڑیال نے بتایا کہ ان کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور اٹک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ملک سہیل نے عمران خان کو واضح بتا دیا کہ میجر طاہر صادق سے اتحاد سے پارٹی کو کتنا نقصان پہنچا ،عمران خان نے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کسی پارٹی سے اتحا د نہیں کرے گی ‘اگر کسی نے الیکشن لڑنا ہوا تو وہ پارٹی کے نشان بلے سے ہی لڑے گا ،ملک سہیل کمڑیال نے مزید بتایا کہ پارٹی چارج شیٹ کے بارے میں گمراہ کن پراپگنڈہ کیا گیااگر میری رکنیت معطل ہوتی تو قائد تحریک انصاف سے ون ٹو ون 45منٹ کی ملاقات نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ آ ئندہ پا کستان تحریک انصاف کا اگر اٹک جلسہ ہوتا اچھاہوتا ۔اتحاد اتحاد کرنے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آجاتی میں اب اگراٹک میں جلسہ ہوا تو وہ خالصتاً پی ٹی آئی کا ہی ہو گا کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے۔ملک سہیل کمڑیال نے کہاہےعام انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہیں کریںگے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تحریک انصاف کی قیادت کوبھی بتادیاہے کہ  میجر طاہر صادق گروپ سے اتحاد کے باعث پارٹی کو ضلع اٹک میں کتنا نقصان ہوا‘اگر کسی نے الیکشن لڑنا ہوا تو وہ پارٹی کے نشان بلے سے ہی لڑے گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کااپناووٹ بینک ہے جس کےلئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ جوبھی ہمارے ساتھ اتحادکرے گاوہ ہماری شرائط پرکرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…