’’کئی دنوں سے ہماری ان پر نظر تھی ‘‘ پنجاب میں رینجرز کا کمانڈو آپریشن ۔۔ اہم ترین گرفتاریوں کے بعد حساس اداروں کادھماکہ خیز بیان

21  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کی پنجاب کے متعدد علاقوں میں کارروائی، 7افراد گرفتار، گرفتاریوں کو اہم قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز نے صوبے کے سرحدی علاقوں میں خصوصی آپریشن کے دوران “را” سے تعلق کے شبے میں7افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

رینجرز اور سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی یہ مشترکہ کارروائی لاہور، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں کی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور سے ایک ، شیخوپورہ سے 2جبکہ 3 افراد کو نارووال کے سرحدی علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔حساس ادارے ان افراد پر کئی دنوں سے نظر رکھے ہوئے تھے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد یا تو دہشتگردوں کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے یا ان کے سہولت کاروں سے گہرے مراسم ہیں ۔حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بھارت آنا جانا تھا۔رینجرز کے انٹیلی جنس یونٹ نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…