پاکستان نے ایٹم بم پکانے کے لئے نہیں رکھا،چلانا بھی جانتے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف آخری جنگ ،اہم وزیرنے بہت بڑی بات کردی

17  فروری‬‮  2017

فیصل آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم نے ایٹم بم پکانے کے لئے نہیں رکھا ، اپنی حفاظت کے لئے اسے چلانا بھی جانتے ہیں ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے چپے چپے سے دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ماریں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور دہشت گردیکے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل

ہو چکی ہے افغانستان سمیت دشمن  ممالک پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور فورسز اور معصوم بچوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے لیکن ہم پرعزم ہیں دہشت گردوں کا ان کی قبروں تک تعاقب کریں گے اور شہید ہونے والے ایک ایک فرد کے خون کا حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ چند ماہ تک ملک کے چپے چپے سے چھپے دہشت گرد پکڑ کر ماریں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…