’’بھٹو کو ہندو پنڈت نے پھانسی کا بہت پہلے بتا دیا تھا‘‘ ’’‘مشرف کی حفاظت پر مئوکل مامور ہیں‘‘ پاکستانی سیاستدان مستقبل جاننے اور زندگی کی حفاظت کیلئے کیا کیا کام کرتے ہیں۔۔۔جان کر حیران رہ جائیں گے

17  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی پیشگوئی ایک ہندو پنڈت نے برسوں پہلے کر دی تھی۔ مشرف نے حفاظت کیلئے موکل کی انگوٹھی پہن رکھی ہے،پاکستان کے معروف جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں حیران کن انکشافات۔معروف پاکستانی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی پیشگوئی ایک ہندو پنڈت نے برسوں پہلے کر دی تھی۔ مشرف نے حفاظت کیلئے موکل کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہندو پنڈت سے اپنی زندگی کا زائچہ بنوایا تھا جو آخری وقت تک انہوں نے سنبھالے رکھا اور ان کی پھانسی کے بعد وہ زائچہ کبھی سامنے نہ آسکا ۔اس بات کا انکشاف بھٹو کے ایک قریبی ساتھی اقبال ٹقا خان نے ملک کے ایک معروف نجومی سے کیا تھا۔واضح رہے کہ اقبال ٹقا خان 1973 سے 1977تک وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ذاتی مشیر رہے۔ انہیں سینئر وزیر کا اسٹیٹس ملا ہوا تھا۔ بعد ازاں وہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں بھی شامل رہے۔1988میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پنجاب میں صوبائی وزیر رہے۔ اقبال ٹقا خان علم نجوم سے خاصا شغف رکھتے ہیں، مشرف جب برسراقتدار آئے تو اقبال ٹقا خان سے ان کی دوستی ہو گئی تھی، یہ وہی ٹقا خان ہیں جنہوں نے 2007میں مشرف کی ایمرجنسی سپریم کورٹ میں چیلنج کی تھی۔ یہ عدالتی اقدام بعدازاں اقبال ٹقاخان کیس کے حوالے سے مشہور ہوا۔ بھٹو نے اقبال ٹقا خان کو ہندو پنڈت کی پیش گوئی بارے بتا دیاتھا کہ ہندو پنڈت کے بنائے زائچہ کے مطابق انہیں پھانسی دی جائے گی ٹقا خان کے مطابق  بھٹو صاحب نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے یہ زائچہ سنبھال رکھا ہے۔ہندو پنڈت کے زائچہ میں کی گئی پیش گوئی 1979 میں پوری ہوئی مگر زائچہ سے متعلق کسی طرح کی اطلاع نہ مل سکی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے سیاستدان بہت کم ہونگے

جنہوں نے کبھی کسی سے ہاتھ کی لکیریں نہ پڑھوائی ہوں۔ زائچہ نہ بنوایا یا غیبی امداد کیلئے کسی روحانی شخصیت سے تعلق نہ جوڑا ہو۔سابق آمر پرویز مشرف نے اپنے ہاتھ میں موکل کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔ عملیات سے وابستہ ایک شخصیت کے مطابق ہر فرد کا ایک موکل ہوتا ہے۔ مشرف نے مصائب سے بچنے ، زندگی کی حفاظت اور خیروبرکت کے لئے اپنے موکل کے نام کی انگوٹھی بنوا کر پہنی ہوئی ہے۔ یہ انگوٹھی انہوں نے برسر اقتدار آکربنوائی تھی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…