’’پاکستان کا خطرناک ترین ہتھیار‘‘ عالمی طاقتوں کی نیندیں حرام کر دینے والے اس ہتھیار کی خصوصیات جان کر آپ بھی اپنے ماہرین پر فخر کریں گے

16  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فضائیہ کے فخر کی علامت ، ملک کے دفاع میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بنایا گیا ہے۔جے ایف 17تھنڈر چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

تھنڈر کم وزن کے حامل ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ یہ طیارے زمین سے فضا اور فضا سے زمین پر لڑنے کی کی خصوصیت کے حامل ہیں۔یہ دشمن پر کاری ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے برآمدی آرڈر بھی پاکستان کوملنا شروع ہو گئے ہیں۔واضح رہے پاک فضائیہ اس وقت بلاک ون اور ٹو کے 70سے زائد جے ایف 17تھنڈر طیارے استعمال کر رہے ہیں،یاد رہے پاکستان نے جدید ترین خصوصیات کے حامل بلاک تھری پر باقاعدہ کام کرنے کا اعلان بھی کر دیا جو کہ پاکستان فضائیہ کو فورتھ جنریشن کے جدید طیاورں پر مشتمل فضائیہ میں تبدیل کر دے گا۔ جے ایف 17بلاک تھری کے کاک پٹ میں نمایاں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ بلاک تھری آنکھوں سے اوجھل ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس کی طویل اور لمبی اڑان بھرنے اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…