اہم ملک پر حملے،روس نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا

12  فروری‬‮  2017

تہران (آئی این پی)شام میں حملوں کیلئے روس جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلی ایرانی فوجی افسر ایڈمرل علی شام خانی نے بتایا ہے کہ روسی جنگی طیارے شام کے باغیوں پر حملوں کے لیے ایرانی فضائی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔ شام خانی نے ایرانی نیوز ایجنسی فارس کو بتایا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے دفاعی تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ

بھی کہا کہ ایرانی فضائی حدود کا استعمال انسدادِ دہشت گردی کے لیے دونوں ممالک کا ایک مشترکہ فیصلہ ہے۔ ایرانی فوجی افسر نے واضح کیا کہ روسی جنگی جہازوں کو تیل کی فراہمی یا زمین پر اترنے کی ضرورت ابھی تک پیش نہیں آئی۔ ایڈمرل شام خانی ایرانی ادارے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ تہران حکومت کے روس کے ساتھ سکیورٹی اور عسکری اقدامات کے رابطہ کار بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…