اہم سیاسی جماعت نے وفاق کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا

10  فروری‬‮  2017

پشاور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے فاٹا اصلاحات کاوفاقی کابینہ ایجنڈے سے اخراج اور فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے ذمہ دار وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایجنڈے سے ہٹا کر فاٹا کے عوام کو مایوس کیاہے ۔فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ۔ فاٹااصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اگر فوری طور پر اس پرعملدرآمد نہ کیا گیا تو 16 فروری کو پورے فاٹا میں یوم سیاہ منایا جائے گا

۔26،27،28 فروری کوگورنر ہاؤ س کے سامنے دھرنا دیں گے ۔12 مارچ کوآل پارٹیز دھرنا کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس میں بھرپور شرکت کریں گے جب کہ مارچ کے آخر میں فاٹا سے اسلام آبادتک لانگ مارچ کریں گے جس میں لاکھوں قبائیلی عوام شریک ہوں گے ۔فاٹا اس وقت امتحان اور آزمائش سے دوچار ہے ۔ایف سی آر ظلم کا قانون اور خوفناک دستاویزہے جو انسانوں کے ہر طرح کی آزادی کو سلب کرتا ہے ۔ انگریز کے کالے قانون ایف سی آر کی وجہ سے قبائلی علاقہ 27 ہزار مربع کلومیٹر پرمشتمل جیل خانہ ہے جس سے ایک کروڑ قبائلی عوام ظلم کے چکی میں پس رہے ہیں۔ پشاور پریس کلب میں قبائیلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر و سابق ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان، امیر جماعت اسلامی خیبرایجنسی شاہ فیصل ، جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی فاٹا حاجی محمد رفیق آفرید ی ، الخدمت فاؤنڈیشن فاٹا کے صدر مولانا وحید گل ، امیر جماعت اسلامی ایف آر سرکل حاجی محمد رسول آفریدی اور دیگر قائدین بھی موجو دتھے ۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکمرانوں نے فاٹا کو پتھر کے زمانے کا خطہ بنایا ہے جس میں کوئی میڈیکل کالج ، یونیورسٹی نہیں ہے ۔ فاٹا کے عوام اعلیٰ عدالتوں تک رسائی نہیں رکھتے ۔ایف سی آر کی وجہ سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں فاٹا کے لیے قانون سازی نہیں ہوسکتی ۔

مرکزی حکومت فاٹا اصلاحات کو عملی جامہ پہنا کر قبائلی عوام کو ترقی کے امور میں شریک کرے۔ قبائلی عوام کی مرضی سے فاٹا کوصوبہ خیبرپختونخو ا میں ضم کیا جائے ۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت فاٹا میں ہے فاٹا کے عوام سڑکوں ، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے آل پارٹیز جرگہ کے مطالبہ پر حکومت نے سرتاج عزیز کے سربراہی میں فاٹا اصلاحات کے لیے جرگہ تشکیل دیا تھا جنہوں نے فاٹا اصلاحات کا پیکج دیاجس میں فاٹاکو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کی تجویز بھی شامل تھی ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے عوام کی نظریں وزیر اعظم پر لگی ہوئی تھی اور یہ اصلاحاتی پیکج کابینہ ایجنڈے کاحصہ تھا لیکن وزیر اعظم نے کابینہ کے ایجنڈے سے ہٹاکر فاٹا کے عوام کو مایوس کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ وزیر اعظم کے پاس ہے اور اس میں تاخیر کے ذمہ دار بھی وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور فاٹا اصلاحاتی پیکج کے نفاذ کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…