عمران خان کے قریبی ساتھی نے تحریک انصاف کوخیربادکہنے کافیصلہ کرلیا

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(ایسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر میڈیا کو آرڈینیٹر جاوید بدر کا جلد تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کافیصلہ کرلیاہے۔انتہائی معتبرذرائع کے مطابق جاوید بدر کا شمار پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے۔انہو ںنے پاکستان تحریک انصاف کو میڈیا میں متعارف کرانے میں اپنی تمام تر توانیاںصرف کیں ،جس کی تعریف خود عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد سینئررہنما کئی بارکرچکے ہیں اور ان کی گراں قدر خدمات سے اچھی طرح واقف اور معترف بھی ہیں ۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید بدر اب اپنی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں‘ پی ٹی آئی کے میڈیا ایڈوائزر ہونے کی وجہ سے ان کے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور اب جماعت کو خیر آباد کہنے کی وجہ سے تحریک انصاف کو میڈیا میں نا قابل تلافی نقصان ہو گاجس کی وجہ سے پاکستان کی مقبول ترین جماعت کا میڈیا سیل بھی ایک متحرک اورقابل شخصیت سے محروم ہوجائے گا۔ جاوید بدر کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت میں میرٹ کی بجائے پسندو نا پسند کی بنیاد پر عہدے بانٹے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کوچھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…