سندھ کی اہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل ،عمران خان کا خیر مقدم

8  فروری‬‮  2017

کراچی(این این آئی) بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنما، وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر اور آباد کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر نے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اِس امر کا اعلان اُنہوں نے بدھ کی صبح اپنی رہائش گاہ پر (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب میں کیا۔

اِس موقع پر حنیف گوہر کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ تاجروں ، صنعت کاروں اور بلڈرز و ڈویلپرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے (پی ٹی آئی) میں حنیف گوہر کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنامہ لیک کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کراچی و حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کا بڑے پیمانے پر آغاز کریں گے ۔ اور کراچی و اندرونِ سندھ کے عوام کو کرپٹ اور موقع پرست وڈیروں اور کراچی اور حیدرآباد و اندرونِ سندھ کو مافیا سسٹم سے آزاد کرائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حنیف گوہر کی شمولیت سے (پی ٹی آئی) کو سندھ کے تجارتی ، صنعتی اور سماجی حلقوں میں تقویت پہنچے گی۔تقریب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں، عارف علوی، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، علی زیدی،حلیم عادل شیخ اورتاجربرادری کے ممتاز رہنماؤں عارف حبیب ،خالد تواب، عبدالحسیب خان، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔تاجر برداری کے رہنماؤں نے عمران خان سے کراچی کے سنگین اور بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرانے میں سب سے بڑے حزبِ اختلاف کی صورت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے درخواست کی۔تاجر رہنماؤں نے عمران خان کو تجارت و صنعت سمیت ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے مسائل اور چیلینجز سے آگاہ کیا اور عمران خان کو مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے مشورے دیے۔

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے عمران خان سے کہا کہ حنیف گوہر آپ کی ٹیم کے بہترین فاسٹ باؤنسر باؤلر ثابت ہوں گے۔ اُنہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ خیبر پختونخواہ میں توانائی اور انفراسڑکچر پروجیکٹس میں مقامی انویسٹرز سے سرمایا کاری کروائیں کیونکہ اب تک ہونے والی غیر ملکی سرمایاکاری میں قرضوں کا تناسب اِس قدر بڑھ گیا ہے کہ مستقبل میں اِن کے بھاری قرضوں کی بھاری سود کی ادائیگی میں پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اُنہیں ادائیگیاں بھی ڈالر کی صورت میں کرنی پڑیں گی جبکہ مقامی انویسٹر کی سرمایہ کاری سے قرضے کم شرح سود کے ہوں گے بلکہ مقامی ایکویٹی زیادہ ہونے سے زرِ مبادلہ ملک سے باہر نہیں جائے گااور بڑے پیمانے پر مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔خالد تواب نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی کا شیرِببر (پی ٹی آئی) کو دیا ہے اُنہوں نے کراچی کے مسائل و محرومیوں پر تفصیل سے روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ کی تمام تفصیلات منظرِ عام پر لائی جانی چاہئے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئررہنما سینیٹرعبدالحسیب خان نے عمران خان کو کرپشن کے متعلق اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک میں کرپشن کے خلاف جو شعور پیدا کیا ہے اُس کی ابتدا میں نے برسوں پہلے یہ کتاب لکھ کر کی تھی اب کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ حنیف گوہر کی شمولیت آپ کی پارٹی کے لئے خوش گوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…