افغان دہشت گردوں کے بارے میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل،نئے طریقہ کارپرعملدرآمد شروع

7  فروری‬‮  2017

خیبرایجنسی(آئی این پی )خیبر ایجنسی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار گرفتاردہشت گرد وں کولنڈی کوتل میں میڈیا کے سامنے پیش کر نے کے بعدپاک افغان بارڈرطورخم پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا،

چاروں دہشت گردافغان سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہو نے کے بعد غیر قانونی طور پر پاک افغان بارڈر کراس کر کے پاکستان میں داخل ہوگئے تھے تاہم خفیہ ادراوں کے بروقت ملنے پر انھیں گرفتار کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افغانستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت کو لنڈی کوتل میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد نے پر یس کانفرنس میں بتایا کہ چاروں دہشت گردوں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت ڈی پورٹ کر کے افغان بارڈر طورخم پر افغان حکام کے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ وہاں پر مروجہ قوانین کے مطابق ان پر مقدمہ چلایا جائے ۔ دہشت گرد جن میں جاوید خان ولد محمد عمرسکنہ ننگر ہار افغانستان،نعمت اللہ عرف حامداللہ ولد عین اللہ سکنہ ننگر ہار افغانستان ،المین ولد اللہ نظرسکنہ ننگر ہار افغانسان اورصفی اللہ عرف خان بابا ولد عین اللہ سکنہ ننگر ہارافغانستان شامل ہے،یہ دہشت گرد پاک افغان بارڈر طورخم سے ملحقہ علاقے سے افغانستان سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے اور زخمی حالت میں پاک افغان بارڈر طورخم کراس کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے تھے لیکن خفیہ اداروں کی بروقت اطلاع پر کاروائی کر تے ہو انھیں گرفتار کیا گیا تھا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…