پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمااور وزیر کی گرفتاری!

4  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے پنجاب کے وزیرتعلیم رانا مشہود کے خلاف کرپشن کے ناقابل تردید دستاویزاتی ثبوت ملنے کے بعد جلد گرفتار کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور آخری موقع دیتے ہوئےوزیرتعلیم پنجاب کو از خود تحقیقاتی افسران کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

میڈیا کو نیب کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف شروع کی گئی انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور اب انکوائری مکمل ہونے کے بعد انوسٹی گیشن میں بدل چکی ہے جس کے بعد کا مرحلہ میں قومی مجرم کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا ہوتا ہے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہوتی ہے،وزیرتعلیم رانا مشہود پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے بعد اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں۔ رانا مشہود ایک ویڈیو میں بھاری رشوت لیتے ہوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ رانا مشہود لاہور سے پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دست راست بھی ہیں۔ رانا مشہود پر الزام ہے کہ گزشتہ 5سالہ دور حکومت میں انہوں نے بطور وزیر کھیل بھاری مال بنا رکھا ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی اہم وزارت تعلیم سے نواز رکھا ہے۔نیب حکام نے بتایا ہے کہ رانا مشہود کی گرفتاری انوسٹی گیشن مکمل ہونے کے فوراً بعد یقینی بنائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…