آصف زرداری کی بہن اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماقومی اسمبلی سے مستعفی ،استعفے سپیکرکوکیوں نہیں جمع کرائی گئے؟مفاہمت کے بادشاہ کی نئی چال سامنے آگئی

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے متعلقہ حلقوں کے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی سے استعفے لے لئے گئے ہیں،آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کئے جائیں گے،

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری الیکشن لڑیں گے لیکن اس بات کا فیصلہ ان کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد کیا جائے گا اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے الیکشن لڑیں گے یا آصف علی زرداری پہلے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جس کی وجہ سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جارہا یہ بات بالکل غلط ہے۔الیکشن کے حوالے سے یہ طے کرلیا گیا ہے کہ الیکشن ضرور لڑا جائے گا لیکن جب آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آجائے گا تو پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین جن کی سیٹ سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن لڑنا ہے ان کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دئیے جائیں گے۔استعفے پہلے اس لئے نہیں دئیے جارہے کہ ایسا نہ ہو کہ سابق صدر کی وطن واپسی میں تاخیر ہو اور استعفے دے دئیے جائیں پر پراسس شروع ہوجائے گا۔ذرائع نے کہا کہ پانامہ لیکس میں فیصلہ اگر وزیراعظم کے حق میں بھی آجائے تو بھی مسلم لیگ نواز کی خواہش ہوگی کہ وہ ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے مقررہ مدت سے پہلے الیکشن کا اعلان کردے گی،اگر فیصلہ وزیراعظم کے خلاف آیا تو پھربھی الیکشن ہی کرائے جائیں گے

،دونوں صورتوں میں ہی مسلم لیگ(ن) کی کوشش ہوگی کہ الیکشن ہی کرائے جائیں۔ذرائع نے کہا کہ آصف علی زرداری کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ان کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد کیا جائے گاواضح رہے کہ آصف علی زرداری کی بہن عذراپیچوہواورایازسومرونے قومی اسمبلی سے اپنی نشتوں کے استعفے پی پی پی کی مرکزی قیادت کوجمع کرائے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…