شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصرے ،چیف جسٹس نے ٹی وی چینلزکےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد ( اے این این) غیر معیاری سٹنٹس کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ میڈیکل کی دنیا میں روز ترقی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میںآج بھی مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ سٹنٹ کے حوالے سے معاملے کو سپریم کورٹ مانیٹر کرے گی۔

غیر معیاری سٹنٹس کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج بھی مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانات سے عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے تاہم عدالت شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر پابندی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح آئندہ کے لئے معاملے کو بہتر کرنا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا کہ سٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کو سٹنٹ رجسٹریشن کے حوالے سے زیر التوا درخواستیں جلد سن کر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے آبزرویش دی ہے جنگی بنیادوں پر سٹنٹ کے معاملے کو حل کیا جائے، معاملہ اہم ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ غریب اور متوسط آدمی مہنگے سٹنٹ کیسے خریدے گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا قانونی معیار پر پورا اترنے والی سٹنٹ امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے۔ سٹنٹ کا ایشو پورے ملک کا ہے جبکہ حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے سٹنٹ رجسٹرڈ ہیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے پیر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری بروزمنگل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…