پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

24  جنوری‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی ابھرتی ہوئی معیشت اس کے پاکستان جیسے ہمسایوںاور دوستوں کیلئے قوت اور طاقت کا ذریعہ ہے ، پاکستان کو یقین ہے کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت عالمی معیشت کیلئے ایک بڑی امید ہے ، خاص طورپر ترقی پذیر ممالک کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حال ہی میں کہا ہے کہ چین کی اقتصادی طاقت پاکستان کے

 

بہتر مستقبل کی ضامن ہے جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے دوطرفہ سماجی ،معاشی شراکت داری کی ترقی میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین نے حال ہی میں اپنے ایک تجزیے میں کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مساوی مفادات کے تعاون کی پالیسی دنیا بھر کے معاشی شعبے میں اس کی کامیابی کی علامت ہے ، چین کی اقتصادی ترقی کو عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی رپورٹ جنوری 2016ء میں تسلیم کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے 2016ء میں 6.7فیصد کے حساب سے ترقی کی ہے ، یہ شرح گذشتہ تین عشروں کے مقابلے میں اگرچہ کم ہے تا ہم دوسری تمام بڑی معیشتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ، قومی شرح پیداوار میں یہ اضافہ سرکاری اہداف کے مطابق رہا اور اس سے درمیانے اور اعلیٰ درجے کی شرح ترقی کا اظہار ہوتا ہے ۔قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین کی سالانہ معاشی پیداوار 11ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو کہ جی ڈی پی میں ایک فیصد اضافے کے برابر ہے ، چینی جی ڈی پی میں ترقی ایک عدد سے ڈبل ڈیجیٹ تک پہنچ چکی ہے ، اس کے لئے ملک نے خاصی محنت کی ہے ، سرمایہ کاری پر انحصار کم کیا ہے ،برآمدات اور کھپت میں اضافہ کیا گیا ہے ، سٹیٹ کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر کے ایک ریسرچر زینگ لی کن کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار حقیقی

 

جانچ پڑتال کے بعد حقیقی صورتحال واضح کردیتے ہیں اور چینی معاشی مبصرین کو بھی اس صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔قومی ادارہ اعدادوشمار کے سربراہ ننگ جز ہی کا کہنا ہے کہ چینی معیشت نئے نارمل سٹیج ذمہ دارانہ پیداوار اور بہتر معاشی ڈھانچے میں میں داخل ہو چکی ہے ۔ادارہ برائے اعدادوشمار 2016ء ظاہر کرتا ہے کہ سروس سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 51.6فیصد ہے اور کھپت جی ڈی پی کی

 

پیداوار کا تقریباً دوتہائی ہے ، توانائی کی کھپت میں ہر سال پانچ فیصد کے حساب سے کمی ہورہی ہے کیونکہ صاف توانائی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے ،چین کی ترقی کی رفتار متوازن ہے اور چین کے پانچوں پنجسالہ منصوبے کا اچھا آغاز ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2017ء میں مزید مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…