شریف برادرزٹوٹل7 بھائی تھے ،ایک کاخاندان کھرب پتی ہوگیا،باقی 6 بھائیوں کے خاندانوں پرکیاگزری ؟

17  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ فلیٹس ان کے ہیں جبکہ حسین نواز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان میں سے ایک فلیٹ کلثوم نواز کا بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابقاعتزاز احسن نے بتایا کہ وزیراعظم کے پاس جدہ سٹیل مل کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟۔اتفاق برادرز میں 7بھائی تھے جن سے میں ایک بھائی خاندان ارب پتی کیسے بن گیا؟ جبکہ بھائیوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ سپریم کورٹ بھی ابھی تک اصل سوالات نہیں پہنچ سکی ہے۔ملک میں جب کسی افسر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی جاتی ہے تو اس کے بچوں کے پاس جو اثاثہ جات موجود ہوتے ہیں ان کا جواب دہ بھی والدہی ہوتا ہے،افسر لاکھ کہتا رہے کہ بچے خود مختار ہیں ان کا علیحدہ کاروبار ہے لیکن ایسا کہنے سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا،کیونکہ کرپشن کرنیوالا شخص کوئی بھی اثاثہ اپنے نام پر نہیں رکھتا،وہ ان اثاثوں کو اپنے بچوں کے نام پر یاکسی غیر ملکی پرائیویٹ کمپنی کے نام پر رکھ کر چھپانے کی کوشش کرتاہےاعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ ثابت کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا کہ فلیٹس شریف خاندان کے ہیں لیکن ان کی خوش قسمتی کہ شریف فیملی نے فلیٹس کی ملکیت کا خود باخود اعتراف کر لیا اور پی ٹی آئی کاکام آسان ہوگیا۔ن لیگ تاحال ہوائی باتیں کر رہی ہے اور عدالت کیساتھ ساتھ عوام ان باتوں کو سن رہے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…