و زیر اعظم نے سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ،کپتان نے بڑا دعوی کر دیا

17  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ و زیر اعظم نواز شریف نے سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے، نواز شریف کی اخلاقی ساکھختم ہو گئی‘آئی سی آئی جے اور بی بی سی کی دستاویزات کے مطابق مے فیئرشریف فیملی کی ملکیت ہیں، اگر وہ غلط کہہ رہے ہیں تو انہیں عدالت لے کر جائیں۔ پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن دیکھا ہے۔
اسمبلی میں کھڑے ہو کر انہوں نے کہاکہ میں احتساب کیلئے تیار ہوں مگر ان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس نہ کوئی منی ٹریل ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 2016ء تک (ن) لیگ یہ تسلیم نہیں کر رہی تھی کہ مے فیئر شریف فیملی کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کو خدشہ ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے۔ ان کی اخلاقی قوت ختم ہو گئی ۔ حکومت کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا۔ آئی سی آئی جے کی دستاویزات کے مطابق مریم نواز فلیٹس کی اصل مالک ہیں اور اگر مریم نواز اصل مالک ہیں تو قطری شہزادے کا خط جھوٹا ہو جاتا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ بی بی سی نے ہمارے موقف کی تصدیق کر دی ہے کہ مے فیئر فلیٹس کی ملکیت 1993 سے شریف فیملی کی ہے ۔ اگر آئی سی آئی جے اور بی بی سی غلط کہہ رہے ہیں تو انہیں عدالت لے کر جائیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم انتظار کر رہی ہے کہ منی ٹریل اور قطری شہزادے کے خط کی وضاحت آئے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…