نئے سال کے آغازپر ہی بڑا سیاسی دھماکہ،تحریک انصاف نے اہم اعلان کردیا

14  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد:(آئی این پی ) تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں عدالت میں دباو بڑھانے کیساتھ عوامی رابطہ مہم میں بھی تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ نئے سال کے آغاز میں ہی پہلے 30 روز کے اندر اندر8جنوری کو بہاولپور میں جلسے کے بعد تحریک انصاف نے مذیدتین بڑے جلسے کر نے کا اعلان کر دیا، 15جنوری کوڈی جی خان،22جنوری کو قصور اور 29جنوری کو ساہیوال میں حکومت مخالف جلسے ہونگے جن سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے ،

ہفتے کومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے عمران خان کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا کہ عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے،15 جنوری کو ڈی جی خان اور 22 جنوری کو قصور میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے 8 جنوری کو بھی بہالپور میں ایک فقیدالمثال جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ بی بی سی کی تازہ ترین رپورٹ کے بعد وزیر اعظم اور انکے خاندان کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم کے پاس منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جوازباقی نہیں بچتا۔ قوم کی امنگوں کے مطابق احتساب سے کم کوئی آپشن باقی نہیں۔ جھوٹوں اور فریب کاروں کا ٹولہ عظیم قوم کی قیادت کا حق کھو چکا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 2017 پاکستان کیلئے صحت مند تبدیلی کا سال ثابت ہو گا۔ساہیوال کے بعد عوامی رابطہ مہم میں اور بھی تیزی لائیں گے۔انشااللہ مستقبل پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کا ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…