زمین اپنے خزانے اگلنے لگی، پاکستانیوں کو مبارک باد

12  جنوری‬‮  2017

پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی ہدایت پرفاٹا میں آئل اینڈگیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کاکام مکمل کیاگیاہے جس کے مطابق فاٹا میں 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ گورنرنے فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فاٹا میں تیل اورگیس کی مزید پیداوار کیلئے سرگرمیوں میں بہتری اورتیزی لائے ۔ فاٹامیں آئل اورگیس کے ذخائرکے حوالے سے دیے گئے ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔ خیبرپختونخوا آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو رضی الدین راضی اور ڈائریکٹرآئل اینڈگیس فاٹا اظہرمحبوب نے گورنرکو الگ الگ پریزنٹیشن دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فداوزیر، کے پی او جی سی ایل کے سینئرایگزیکٹیو ایڈمنسٹریشن انجینئرشیخ امین جان، جی ایم
ریزروائرصداقت سید، شاہان باچا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنراوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ فاٹامیں آئل اینڈگیس کے 2Dسیسمک سروے کیلئے 4.5 بلین روپے کی لاگت
سے منصوبے پرکام جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے ملکی وغیرملکی کمپنیوں کولیزجاری کئے ہیں جن میں 15 بلاکس میں سے 5 بلاکس لتمبر،تیراہ، اورکزئی، ولی اورباسکہ پر کام مکمل ہونیوالاہے، جہاں مقامی لوگوں کو روزگاربھی فراہم کیاگیاہے۔ گورنرنے کہاکہ مربوط کوششوں کے ذریعے کام کرکے آئل اینڈگیس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے فاٹا کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور علاقے کے لوگوں کوروزگار کی فراہمی اورمعاشی ترقی بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…