جاوید ہاشمی کااصل مقصد کیا ہے؟تحریک انصاف نے بڑا دعویٰ کردیا

3  جنوری‬‮  2017

کراچی (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب بھی تحریک انصاف نے ن لیگ کی کرپشن اور چوری کی بات عوام کے سامنے کی ہے تب تب ن لیگ نے اپنی توپوں کے رخ تحریک انصاف کی طرف کیے ہیں جاوید ہاشمی جوکہ اس وقت ن لیگ میں جانے کے خواہشمند ہیں وہ اس طرح کے بیانات دیکر ن لیگ سے وفاداری اور قربتیں بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جاوید ہاشمی اپنی ڈیوٹی پوری کرکے شریف برادران کوخوش کرنے میں مصروف ہیں ، چیئرمین عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ملک پر قابض چند چور لٹیروں کو بے نقاب کر کے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لانے پر عمران خان اور تحریک انصاف پر اس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں

عادل ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پہلے کہتے رہے کہ عمران خان فوج کو لانا چاہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے حکومت گرانا چاہتے ہیں جاوید ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اب آرام کریں سیاست میں ان کا کوئی مقام نہیں رہا تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو عزت دی ۔ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے ، جاوید ہاشمی الزام لگانے کی بجاء ان الزامات کی جانچ کا مطالبہ کریں ان پر انکوائری ہونی چاہیے جاوید ہاشمی نے ن لیگ سے قربتیں بڑھانے کے لیے سابق آرمی آفسرز اور سابق چیف جسٹس پرالزامات لگائے ہیں جن لوگوں پرجاوید ہاشمی نے الزامات لگائے ہیں وہ سب اس ملک میں موجود ہیں انہیں بلاکر ان سے پوچھا جائے سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کے نوجوانوں کا مستقبل ہے چیئرمین عمران خان ان چور لٹیروں کا احتساب کرکے اور عوام کا پئسہ واپس کراکے دم لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…