عمران خان کی اتنی جرات۔۔۔! کیا کوئی عذاب آگیاتھا؟جاوید ہاشمی نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

1  جنوری‬‮  2017

ملتان(آئی این پی )جاوید ہاشمی نے کہاکہ ججوں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں،کیا کوئی عذاب آگیا تھا؟سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے خود کہا کہ جسٹس ناصرالملک اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،ایک بورڈ بیٹھ کر عمران خان کے دماغی توازن کا معائنہ کرے،عمران خان اور میرا ڈوپ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے،

ووٹ نہ ملنے پر عمران خان فرسٹیشن کا شکار تھے،قوم عمران خان کا جھوٹ سن کر سکتے میں آجائے گی،جج صاحبان کی چھٹیاں کیوں منسوخ کردی گئی تھیں،مجھے اور عمران خان کو ایک جگہ بٹھائیں اور فیصلہ کریں کہ سچ کیا ہے،قوم کو دھوکہ ہوا ہے کمیشن بننا چاہیے۔وہ اتوار کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میرا دماغ خراب ہے تو عمران اپنابھی خیال کریں،عمران خان کو میرے سوال کا جواب دینا چاہیے ایک بورڈ بیٹھ کر عمران خان کے دماغی توازن کا معائنہ کرے،عمران خان اور میرا ڈوپ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے،عمران خان غیر مناسب باتیں کرتے ہیں،دماغی ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد قوم کی عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ قوم عمران خان کا جھوٹ سن کر سکتے میں آجائے گی،کبھی عمران خان کہتے ہیں شریفوں کی سیاست کی وجہ سے ایسی باتیں کر رہا ہوں کیا عمران خان نے دھرنا پلسنہیں کہا تھا؟اگر قوم کو سچ معلوم ہوجائے تو قوم کو دھچکا لگے گا،پاک آرمی اس معاملے میں ملوث نہیں تھی،ووٹ نہ ملنے پر عمران خان فرسٹیشن کاشکار تھے،عمران خان نے مجھے خود کہا کہ جسٹس (ر)ناصر الملک اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،میرا اس وقت بھی کہنا تھا کہ دھرنا کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جہانگیر ترین سے کہاانگلی اٹھانے والا امپائر کہاں ہے؟،عمران خان کو اور مجھے ایک جگہ بٹھائیں ،فیصلہ کریں سچ کیا ہے ،عمران خان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ میرے سامنے بات کرسکیں،پوچھیں جج صاحبان کی چھٹیاں کیوں منسوخ کردی گئیں تھی،

اسلام آباد پہنچے تو اسکرپٹ لکھنے والوں نے لکھا طاہر القادری پارلیمنٹ کی طرف بیٹھیں،عمران خان کہتے تھے طاہر القادری پہلے قبضہ کریں گے،پھر ہم جائیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ججوں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں،کیا کوئی عذاب آگیا تھا؟،شاہ محمود قریشی نے میرے سامنے کہا پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی،قوم کے ساتھ دھوکہ ہوا ،کمیشن بننا چاہیے،عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں،مجھے میڈیا کے ذریعے گالیاں دیتے رہے،اب خود میدان میں آگئے ،عمران خان نے کہاکہ ٹیکنوکریٹکی حکومت بنانی چاہیے،میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنانے کی بات واپس لیں،مجھ میں بات کرنے کی جرات تھی میں یقین سے کہتا ہوں عمران خان جرات بھی نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…